ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مولانا حلیم اللہ قاسمی جمیعۃ علما ء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری نامزد

مولانا حلیم اللہ قاسمی جمیعۃ علما ء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری نامزد

Sun, 31 Jul 2016 19:42:23    S.O. News Service

ائمہ مساجد سے داعش کے فتنہ سے عوام الناس کو آگاہ کرنے کی اپیل
ممبئی، 31؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی نو تشکیل مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت حضرت مولانا مستقیم ا حسن اعظمی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر ریاستی صدر دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹر (واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ)ممبئی میں منعقد ہوا۔جس میں پورے صوبہ سے اراکین عاملہ نے شرکت کی۔ایجنڈا نمبر ۱؍ کے تحت نو منتخب اراکین عاملہ نے اپنا اپنا تعارف پیش کیا۔ایجنڈا نمبر ۲؍ کے تحت دستور اساسی جمعیۃ علماء ہند کی دفعہ 36(الف) کے ضمن میں صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا مستقیم احسن اعظمی نے بمشورہ اراکین عاملہ مولانا حلیم اللہ قاسمی کو جنرل سکریٹری نامزد کیا ۔ ایجنڈا نمبر ۳؍ کے تحت مولانا حلیم ا للہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے جمعیۃ علماء ریلیف فاؤنڈیشن سال 2015-2016 کے آمد و خرچ کی تفصیلات اراکین عاملہ کے سامنے پیش کیں۔دیگر امور باجازت صدر کے تحت مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری نے جمعیۃ علماء شہر مالیگاؤں اور مسلم فنڈ مالیگاؤں کے قضیہ کے حل کے لئے تشکیل دی گئی ۵؍ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہا کہ اس قضیہ کے متعلق حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند نے اپنا تحریری فیصلہ ارسال فرما دیا ہے،اس پر جناب گلزار اعظمی نے کہا کہ مالیگاؤں شہر جمعیۃ علماء تقریباً ۴؍ سال سے تنازعہ کی وجہ سے معطل ہو کر رہ گئی ہے ۔اور مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور ان کے رفقاء نے حضرت صدر محترم کے تحریری فیصلہ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اس لئے مالیگاؤں شہر جمعیۃ علماء کی تشکیل نو کے لئے مولانا عبد القیوم قاسمی اور ان کے رفقاء کو مجاز قرار دیا جانا چاہئے،اور اسی طرح کا اشارہ حضرت صدر محترم نے بھی دیا ہے ۔چنانچہ عاملہ کے اراکین نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور جنرل سکریٹری صاحبان کو مالیگاؤں شہر جمعیۃ علماء کے انتخابات کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کا مجاز بنایا ۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کے اس اجلاس میں ریاست مہاراشٹر میں داعش کے نام پر مسلمانوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ۔اور ائمہ مساجد سے یہ اپیل کی گئی کہ وہ اپنے خطبات میں مسلمانوں کو داعش کی اسلام دشمن سر گرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے مسلم نوجوانوں کو اس سے دور رہنے کی تلقین کریں،اور ویب سائٹ ،سوشل میڈیا وغیرہ پر کسی بھی طرح کی سازش کا شکار نہ ہوں ۔مجلس عاملہ کا یہ اجلاس حکام سے بھی یہ اپیل کرتا ہے کہ بلا تحقیق و تفتیش مسلمانوں کی گرفتاری سے پر ہیز کریں۔مجلس عاملہ کے اس اجلاس میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سر براہ الحاج گلزار احمد اعظمی اور لیگل سیل کے وکلاء ایڈوکیٹ عبد الوہاب خان، ایڈوکیٹ شریف شیخ ،ایڈوکیٹ متین شیخ ، ایڈوکیٹ انصار تنبولی اور ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری وغیرہ کی کوششوں کو سراہا گیا،جن کی کامیاب پیروی سے اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملہ میں حال میں ۸؍ مسلم نوجوانوں کو باعزت رہائی ملی ہے ۔اور سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس کیس میں عدالت نے تمام ملزمین سے مکوکاکوہٹادیاہے۔اجلاس کے شرکاء میں حافظ مسعوداحمد(ناگپور،ودربھ)،مولانااشتیاق احمدقاسمی(کرلا،ممبئی)،ڈاکٹرعبدالمنان شیخ(سانگلی،مغربی مہاراشٹر)،حافظ محمدذاکر صدیقی(بیڑ،مراٹھواڑہ)،حافظ عظیم الرحمٰن صدیقی(مدنپورہ،ممبئی)، قاری محمد یونس(واکولہ،ممبئی)،حافظ محمد عارف انصاری(رابوڑی،تھانے)،مولانا محمد عارف عمری(وسئی،پالگھر)،مولاناعبدالصمدقاسمی(نالاسوپارہ،پالگھر)،مولاناعبدالباری قاسمی(ناسک،خاندیش)،مشتاق صوفی(دھولیہ،خاندیش)،مفتی محمد محسن قاسمی(اورنگ آباد،مراٹھواڑہ)،قاری محمد ادریس انصاری(پونے ،مغربی مہاراشٹر)،مولانا عبد العظیم ندوی(آکولہ،ودربھ)،وغیرہ قابل ذکرہیں ۔


Share: